اسلام آباد، 15 اکتوبر (یو این آئی) پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے آج
کہا کہ اگر ہندوستان مسئلہ کشمیر کے حل کے تئیں سنجیدہ ہو تو ان کا ملک بات
چیت کے لئے تیار ہے۔ مسٹر نواز شریف نے آذربائیجان کے دارالحکومت واكو میں اپنے تین روزہ
دورے
کے اختتام پر نامہ نگاروں سے کہا کہ پاکستان نے ہندوستان سے متنازعہ
معاملات پر دو طرفہ بات چیت کے لئے کئی بار تجویز پیش کی ہے لیکن ہندوستان
کی طرف سے اس کا دوستانہ جواب نہیں ملا۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر علاقے میں بدامنی کی بنیادی وجہ ہے۔